لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنا بیڈگورننس کی بدترین مثال ہے، کامران سیف

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنا بیڈگورننس کی بدترین مثال ہے، کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے پنجاب بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہ ملنا بیڈ گورننس کی بدترین مثا ل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ملاقا ت میں ان کے تمام مطالبا ت مان لیے تھے لیکن اب لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنا بیڈگورننس کی بدترین مثال ہے۔ حکومت خواتین کے حقوق کے لیے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن حقےقت اس کے برعکس ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کے حصول کیلئے سڑکوں پر آنا خواتین کی تذلیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے ماہ کام محنت سے ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد تنخواہیں نہ ملنا افسوسناک ہے اس لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فی الفور ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا آئندہ استحصال نہ ہوسکے