پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے معاشی ایمر جنسی نافذ کی جائے، خوش بخت

پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے معاشی ایمر جنسی نافذ کی جائے، خوش ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) خوشی ویلفیئرفاؤنڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسرخوش بخت بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے فوری طور پر ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مال روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ ۔بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوبا ہو اہے ، صنعت کا پہیہ جام ہے اور اب رہی سہی کسر پٹرول و ڈیزل کی عدم دستیابی ،پٹرول پمپوں اور سڑکو ں پر گاڑٖیوں کی لمبی قطاروں اور افراد کے بے پنا ہ ہجوم کی پریشانی وخواری نے پور کر دی ہے افراط زر ،دہشتگردی، کرپشن اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے ملک کی معیشت زوال پذیر ہے ان حالات کو سدھارنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں فوری طور پر معاشی ایمر جنسی نافذ کی جائے اور ملک کو دہشتگردوں سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنایا جائے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...