بحرانوں سے نجات کیلئے انتقامی نہیں انتظامی فیصلے کئے جائیں،ناصر اقبال

بحرانوں سے نجات کیلئے انتقامی نہیں انتظامی فیصلے کئے جائیں،ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائند ہ خصوصی) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صد ر شیخ طلال امجد ،احدحنیف ،صدر ٹیکسلاسردارمنیر اختراورصدرفیصل آبادندیم مصطفی نے کہا ہے کہ بحرانوں سے نجات کیلئے انتقامی نہیں انتظامی فیصلے کئے جائیںبیگناہوں کوسزادینے سے حکمرانوں کے گناہ نہیں چھپ سکتے۔عوام کے بنیادی حقوق پامال ہورہے ہیںوفاقی وزراءکوبچانے کیلئے سرکاری آفیسرز کی معطلی آمرانہ اورعاقبت نااندیشانہ اقدام ہے۔ حکمرانوں کے زیادہ ترفیصلے ''کرے کوئی بھرے کوئی''کے مصداق ہوتے ہیں،خطاءکوئی کرتا ہے مگر سزاکسی اورکو دی جاتی ہے پٹرول بحران سمیت ہرشعبہ میں حکمرانوں کی نااہلی روزروشن کی طرح عیاں ہے وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزیدکہاکہ حکمران عوام پر روزانہ ایک نیا ستم ڈھا ر ہے ہیںعوام کے ساتھ حکمرانوں کاتوہین آمیزسلوک دیکھتے ہوئے ''سوجوتے اورسوپیاز ''کامحاورہ یاد آجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ پٹرول بحران حکومت کی سطح پر انتظامی صلاحیتوں کے فقدان کاشاخسانہ ہے جہاں بدنیتی ہوگی وہاں مختلف بحران پیداہوتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری قومی اداروں اورمعیشت کیلئے ضرب کاری ہے حکمرانوں کوپٹرول کی قلت دورکرنے کی بجائے صرف اپنی آئینی مدت پوری کرنے سے مطلب ہے۔ حکومت کی غلط ترجیحات نے معیشت کومفلوج اورقومی صنعت کاپہیہ جام کردیاحالیہ بحرانوں کے سبب فیکٹریاں اورکارخانے بندہونے سے ہزاروں افرادکاروزگارچھن گیااوران کے بچے زیورتعلیم سے محروم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے قومی وسائل کی بندربانٹ اوراس کے ضیاع کاحساب لیا جائے ۔