ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ اور سائٹ سیورز کے مابین معاہدہ

ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ اور سائٹ سیورز کے مابین معاہدہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ اور سائٹ سیورز کے مابین ایک معاہدے کے تحت Inclusive Education) ) کو فروغ دینے کی کوششوں کے حوالے سے سائٹ سیورز کی ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ آف ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا جس میں سائٹ سیورز کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر مننزہ گیلانی ، گلوبل ایڈوائزر ایجوکیشن گائیڈ لی فانو، مینیجر فنڈنگ آندرے ایڈلر ، ڈی ایس ڈی کے پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد شاھد سلیم نے شرکت کی اجلاس میں انکلوسیو ایجوکیشن پر باہمی تعاون کے فروغ کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا سائٹ سیورز کی جانب سے انکلوسیو ایجوکیشن میں ڈی ایس ڈی کے تجربات اور اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔ سائٹ سیورز کی ٹیم نے اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے ڈی ایس ڈی میں قائم انکلوسیو ریسورس سینٹر اور اسا تذہ کی جاری ٹریننگ کا بھی مشاہدہ کیا اور ڈی ایس ڈی اقدامات کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...