جی فور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام نعتیہ مقابلے

جی فور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام نعتیہ مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جشن عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کے سلسلے میں سماجی و بہبود کی عظیم روایات کی حامل تنظیم جوہر ٹاؤن جی فور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بچوں کے درمیان تلاوت کلام پاک ،حمد و ثناء اور نعت رسول ؐ مقبول کے مقابلہ جات ہوئے صدارت صدر تنظیم عطا اللہ بٹ نے کی جبکہ شرکاء میں چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ملک ہمایوں ،علامہ عبد الستار عاصم ،انجینئر عبد الخالد ، مقصود چغتائی ،شاہد چودھری ، امجد فاروق چیمہ ،شاہد بٹر ماہر تعلیم پروفیسر توقیر شیخ ،ممتاز نعت خوان محمدقاسم عطاری ،بابر علی قادری معین الحسن ، فیض الحسن ، چیئرمین جماعت اسلامی چودھری عبد القیوم گجر ، عارف خان، مظہر ساجد بٹ ،صغیر قریشی ، محمد یاسین ، غازی سیف اللہ ، شفقت محمود ،لطیف الرحمان ، شفیق الرحمان ، یعقوب تبسم ، محمد شبیر ،میاں اکرم طلبہ و طالبات معزین علاقہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ْ