تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے پاکستان کے طلبہ متحد ہیں، غلام عباس

تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے پاکستان کے طلبہ متحد ہیں، غلام عباس

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) مسلمان نوجوان گستاخوں کے سر تن سے جدا چاہتے ہیں،تہذیبوں کے تصادم سے بچانے کے لئے دنیا ہر نبی ؑ کی توہین کی کم از کم سزائے ا موت مقرر کرے ،چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان ،نائب صدر متحدہ طلبہ محاذ پاکستان غلام عباس صدیقی نے متحدہ طلبہ محاذ کی حرمت رسول ؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے پاکستان کے طلبہ متحد ہیں آج پاکستان بھر کے شہروں میں طلبہ سڑکوں پر ہیں جو اس امر کی غمازی کر رہا ہے کہ مسلمان نوجوان گستاخوں کے سر تن سے جدا چاہتے ہیں اس کے لئے مسلم ممالک خصوصا ایٹمی پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااگر مسلم ممالک کے حکمران امت کے جذبات کی ترجمانی نہیں کر سکتے تو اقتدار سے الگ ہوجائیں انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے تیسری جنگ عظیم کی راہ ہموار کر سکتے ہیں نبی اکرم ؐ کی توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف توہین رسالت ؐ، جنگی جرائم ،دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں۔اگر تیسری جنگ عظیم ہوئی تو اس کا ذمہ دار یورپ و مغرب ہوگا دنیا انسانیت کو تباہی اور تہذیبوں کے تصادم سے بچانے کے لئے ہر نبی ؑ کی توہین کی کم از کم سزا موت مقرر کرے ،انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران گستاخ ممالک کے سفیروں ک و ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کرے ان ممالک اور ان کے حمایتی ممالک کا ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اگر مسلم دنیا کے حکمران ایسا کرنے کی جرات نہیں رکھتے تو پھر آو آئی سی اور عرب لیگ کو ختم کرکے فوری طور پر اسلام کا نظام عدل خلافت قائم کیا جائے اور خلیفہ کا تقرر عمل میں لایاجائے تا کہ تہذیبوں کے تصادم سے بچانے کے لئے ہر نبی ؑ کی توہین کی کم از کم سزا موت مقرر کرے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...