چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں تقریب

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں ...

لاہور ( جنرل رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور میں جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق، نبیرہ نعیمی(ایم پی اے) کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیوروفاطمہ شیخ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک ، اسسٹنٹ ڈئریکٹرز، دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی اس کے علاوہ جامعہ نعیمیہ کی طالبات نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر بیورو کو جھنڈیوں اورپھولوں سے سجایا گیا اور بیورو میں مقیم بچوں کی جانب سے خوب تیاری کی گئی

اور بچوں نے نئے کپڑے بھی پہنے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد بچوں نے نعتیں پڑھیں اور بچوں میں سیرت نبی کے موضوع پر تقریری مقابلہ بھی ہوامحفل میلاد میں نبیرہ نعیمی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمؐ کی پاک ہستی تمام مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر شہداء پشاور کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔تقریب کے اختتام پر تمام بچوں میں مٹھائی اور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...