خرم روحیل اصغر کی لیسکو کے ایس ای مجاہد سعید رانا سے اُن کے دفتر میں ملاقا ت

خرم روحیل اصغر کی لیسکو کے ایس ای مجاہد سعید رانا سے اُن کے دفتر میں ملاقا ت

لاہور (خبرنگار ) مسلم لیگی رہنما و عوامی ایم پی اے خرم روحیل اصغر نے حلقہ این اے124میں لیسکو کے ایس ای مجاہد سعید رانا سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایکسین باغبانپورہ ،ایکسین مغلپورہ شفقت محمود ، شالیمار اور ایکسین کینٹ محمد الطاف بھی موجود تھے ۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے علاقہ میں مقرر کئے گئے لیسکو کوآرڈینیٹرز بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں علاقہ میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور علاقہ کے لوگوں کو بجلی کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اور طے پایا گیا کہ آئندہ موسمِ گرما کی آمد سے پہلے پہلے خراب اور کم طاقت کے ٹرانسفارمرز تبدیل کئے جائیں کوآرڈینیٹر لیسکوNA-124نصیر جٹ ، سعید ملک ، محمد مشتاق، شہباز احمد ، حافظ اکرم گجر کوآرڈینیٹر لیسکو واہگہ ٹاؤن ، میاں ساجد رؤف باٹا پور ، بلال بٹ فتح گڑھ ، شیخ ضیاء بلال کالونی ، ملک عابد محمود بوٹی ، شیرازبٹ مغلپورہ ، مرزا ارسلان ‘کامران ‘عثمان سلامت پورہ نمایاں تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...