آئی ایس او مجلس عمومی کا دوروزہ اجلاس31جنوری سے لاہور میں ہو گا

آئی ایس او مجلس عمومی کا دوروزہ اجلاس31جنوری سے لاہور میں ہو گا

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کی مجلس عمومی کا دوروزہ اجلاس31جنوری سے مکہ کالونی لاہور میں منعقد ہوگا اجلاس میں ڈویژن بھر سے اراکین مجلس عمومی شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر شکیل اصغر نے تنظیم کے ڈویژن آفس میں نامزد کابینہ سے کیاان کاکہنا تھا کہ اجلاس عمومی میں نامزد کابینہ کی منظوری لی جاے گیا تمام اراکین عمومی ایک مخصوص مرحلہ کے بعد نامزد اراکین کے بحیثت ڈویژن کابینہ منظوری دیں گے جبکہ نومنتخب کابینہ سے ڈویژنل صدر حلف لیں گے سابقہ کارکردگی پر احتسابی عمل بجا لایا جائے گا ور اگلے تین ماہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا جس پر تمام اراکین عمومی کی آراء کے بعد منظور کیا جائے گاسالانہ پروگرام میں تعلیم و تربیت کو ترجیع دی جائی گی تاکہ طلباء کی تعلیمی مشکلات کے ساتھ ساتھ اخلاقی فقدان پر بھی قابو پایا جائے ،اجلاس میں لاہور ڈویژن کے درجنوں طلباء کے علاوہ سابقہ ڈویژنل صدور جس میں عابد علی،سجیل شمسی،رائے ناصر سمیت علماء کرام کی شرکت متوقع ہے دوروزہ اجلاس کا آغاز 31جنوری سے ہوگا جو یکم فروی کو اختتام پزیر ہوگا۔یاد رہے مجلس عمومی آئی ایس او کا ہر تین ماہ بعد بلایا جانے والا اجلاس ہے یونٹس عہدیدران مجلس عمومی کے رکن ہوتے ہیں اجلاس میں سالانہ پروگرام پیش کیا جاتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...