ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنیوالی کو بلا وجہ حراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا

ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنیوالی کو بلا وجہ حراساں نہ کرنے کا حکم دے ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور اسکے شوہر کو بلا وجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیاعدالت میں رخواست گزار مقدس بی بی نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر محمد عثمان پہلے غیر مسلم تھا جسے اسے نے مسلمان کرنے کے بعد اپنی مرضی سے 20جنوری 2015کواس سے شادی کرلی ،اس رشتہ سے اس کے بھائی شہباز ، افتخار اور والد محمد ذوالفقار خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کی ملی بھگت سے مختلف ہیلوں بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں اور سائلہ کو اپنے شوہر سے علیحدگی پر مجبور کیا جارہا ہے ،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...