مخدوم سید احمدکی ثمینہ خالد گھرکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مخدوم سید احمدکی ثمینہ خالد گھرکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم نو اور اپنے ویژن پر بات چیت کے علاوہ آئندہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل پر مبنی گفتگو کی اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے اعادہ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عوام کی پہلی ترجیح بنانے کے لئے پارٹی کو یوسی کی سطح پر متحرک کریں گے اور جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر کلین سوئپ کرے گی اس موقع پر عبد القادر شاہین اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر بھی موجود تھے واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں وسطی پنجاب جنوبی پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کی خود مختار حیثیت ہے اور مخدوم سید احمد محمود اس سے پہلے وسطی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو سے بھی اسی طرح کی خیر سگالی کی ملاقات کر چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...