ایس ایچ اواور سب انسپکٹرنشتر ٹاؤن کیخلاف کارروائی کا حکم

ایس ایچ اواور سب انسپکٹرنشتر ٹاؤن کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمن بودلہ نے شہری کے گھر گھس کر خواتین کو ذدوکوب کرنے والے ایس ایچ او نشتر کالونی رانا اکمل اور سب انسپکٹر صادق کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار محمد رشید نے مؤقف اختیار کیاکہ متعلقہ ایس ایچ او اور سب انسپکٹر پہلے بھی 17جنوری2015کواسے غیر قانونی حراست میں رکھ چکے ہیں

،جسے عدالتی بیلف رپٹ نمبر12نے آزاد کروایا تھا،اب پھر انہوں نے سائل کے گھر گھس کر خواتین اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ،عدالت مذکورہ پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ،عدالت نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ متلعقہ ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...