فرانسیسی جریدے کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت ناقابل معافی جرم ہے ، مہر محمد منیر

فرانسیسی جریدے کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت ناقابل معافی جرم ہے ...

لاہور(پ ر) فرانسیسی جریدے کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوباہ اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور اس ناپاک حرکت سے مسلمانوں میں اشتعال پھیل رہا ہے ان خیالات کا اظہار مہر محمد منیر بلا صدر تاجر بورڈ نے کیا انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ انتہائی حساس اور مذہبی معاملے پر موجودہ حکومت خاموش کیوں ہے اس موقع پر علاؤ الدین صدر انجمن تاجراں جی ٹی روڈ ،خالد یٰسین سماجی کارکن ، حاجی منظور احمد صدر انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ امجد یٰسین ،میاں سعید ، چودھری اظہر ، شیخ محمد اسلم ، میاں قدیر المعروف ببل بھائی ، چودھری محمد شفیق ،خواجہ سلیم ، میاں اعجاز ، عمران اشرف صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ ارشد، سیٹھ جمشید اور ملحقہ تمام مارکیٹوں کے دیگر عہدیدار اور ممبران موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...