بہن بھائیوں کو دھمکی دینے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا سے رپورٹ طلب

بہن بھائیوں کو دھمکی دینے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین کی عدالت میں قتل کے مقدمہ میں خاتون کی جانب سے اپنی بہن اور2 بھائیوں کے خلاف اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر استغاثہ دائر کرنے پر کو ایس ایچ او فیکٹری ایریا سے رپورٹ طلب کرلی ہے عدالت میں درخواست گزارشازیہ اعجاز نے مؤقف اختیار کیا کہ سائلہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر 16دسمبر2014کو اپنے بھائی گوہر اعجاز ، شعیب اعجاز اور بہن ماریہ کے خلاف مقدمہ نمبر 1956/14 بجرم 324/337/147/149درج کروارکھا ہے ،تاحا ل پولیس اس مقدمہ میں مذکورہ ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے جبکہ مذکور ہ ملزمان اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ پیشی پر متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے،

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...