توہین رسالتؐ کے ملزم بیرون ملک فرار ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج

توہین رسالتؐ کے ملزم بیرون ملک فرار ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج

لاہور(خبر نگار خصوصی) توہین رسالت کے ملزم کا بیوی بچوں سمیت بیرون ملک فرار ہونے پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا ہے ۔ رواں سال 5 مارچ کو مسیحی تنظیم پاکستان کرسچن رائٹس واچ کے چیئرمین (ناصرت مشتاق)کے خلاف گل شیر خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور نے تھانہ نواحی میں توہین رسالت 295 سی ایف آئی آر درج کرائی تھی، لیکن ملزم گرفتار نہ ہوا اور اپنے بیوی بچوں سمیت بیرون ملک فرارہونے میں کامیاب ہو گیا، جس پر علاقہ کے لوگوں نے ذیشان بٹ کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اور ملزم کے فرار ہونے کو پولیس کی ناکامی قرار دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...