حکومت غریب مکاؤ، پاکستان کھاؤکی پالیسی پر گامزن ہے، افنان بٹ

حکومت غریب مکاؤ، پاکستان کھاؤکی پالیسی پر گامزن ہے، افنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری افنان بٹ اور پیپلز پارٹی لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ہر طرف پٹرول کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں لگتا ہے کہ حکومت غریب مکاؤ، پاکستان کھاؤکی پالیسی پر گامزن ہے عوام بھوکے مرنے کے در پے ہیں حکومت کبھی گیس ،کبھی بجلی ،کبھی پٹرول کی قلت کر کے غریبوں کی زندگیوں پر معاشی حملے کرنے کے مترادف ہے ، (ن)لیگ کے تمام دعوئے کھوٹے اور کھوکھلے نکلے ہیں عوام کو روزانہ سوئی پر چڑھا کر خود نوابوں کی طرح تخت تاج کے مزئے لے رہے ہیں عوام کا خون نچوڑ کر ان سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے دونوں حکمران بھائیوں نے پنجاب کو پتھر کے دور میں بھیجوا دیا ہے اور پنجاب کے لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے