سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسر ز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسر ز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

لاہور ( خبرنگار) سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسر ز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری برائے سال 2015-16 کا اہتمام سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹیڈ کے ہیڈ آفس میں کیا گیا ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹیڈکے بورڈآف ڈائریکڑ ز کے چیئر مین محمدسعید مہدی نے ممبران سے حلف لیا،جبکہ اس موقع پر کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف حمید بھی موجود تھے ۔ سوئی ناردرن کے چیئر مین محمد سعید مہدی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد د ی اور کہا کہ تمام ممبران کو چاہیے کہ بھر پور محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بر وئے کا ر لاتے ہوئے کمپنی کے بہتر مستقل کے لئے کام کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی ترسیل اور پراجیکٹ کی تکمیل کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کریں اور ممبران کو چاہیے کہ وہ اچھے افسران ہونے کے علاوہ معاشرے کا ایک فعال رکن بھی بنیں اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

اس موقع پر انہوں نے کمپنی کی بہتری کیلئے مینجنگ ڈائریکٹر کے کردار اور کوششوں کو بھی سراہا ۔تقریب کے اختتام پر سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسر ز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اعظم خان وزیرنے تمام ممبران کی جانب سے انتظامیہ کومکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تمام ممبران مینجنگ ڈائریکٹر کی رہنمائی میں انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کمپنی کے مفاد کی خاطر کام کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...