عدالت نے یو ایس شاپ گوالمنڈی کے مالک کو 6 فروری کو طلب کرلیا

عدالت نے یو ایس شاپ گوالمنڈی کے مالک کو 6 فروری کو طلب کرلیا

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے یوپی ایس اور بیٹری خراب دینے پر سلمان یوپی ایس شاپ گوالمنڈی کے مالک کو 6 فروری کو طلب کرلیا۔عدالت میں فلیمنگ روڈ کے رہائشی قدوس احمد نے سلمان یوپی ایس شاپ گوالمنڈی کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس نے بجلی بار بار جانے پر گھر کے استعمال کے لیے ایک یوپی ایس اور بیٹری سلمان یوپی ایس شاپ سے خریدی جس کی باقاعدہ 6 ماہ کی وارنٹی دی گئی اس کو جب گھر استعمال میں لایا گیا تو دونوں نے کام ٹھیک طریقے سے نہ کیافوری دکاندار سے رابط کیا

اس کو یو پی ایس اور بیٹری تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے بات سننے کی بجائے اس کو ہراساں کرکے دکان سے نکال دیا عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...