سراج الحق پٹرول بحران پرشیڈو انویسٹی گیشن کمیشن تشکیل دیں

سراج الحق پٹرول بحران پرشیڈو انویسٹی گیشن کمیشن تشکیل دیں

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پروگریسو گروپ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر پٹرول بحران پر ایک ”شیڈو انویسٹی گیشن کمیشن“ تشکیل دیں تاکہ قوم پر یہ واضح ہو سکے کہ صنعتی و تجارتی شعبے کی کمر توڑنے والے اس بحران کے اصل ذمہ دار کون تھے۔ پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان اور سیکرٹری اطلاعات محمد اعجاز تنویرنے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اس مجوزہ شیڈو کمیشن میں شمولیت کی دعوت دینی چاہیے تاکہ پٹرول کے اس بحران کے ذمہ دار بیوروکریٹس اور حکمرانوں کے چہرے بے نقاب کئے جا سکیں۔ تاجر رہنماو¿ں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ نااہل ہیں، جو بہترین ٹیم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ملک بجلی اور گیس کے بحران سے نکالنے میں ناکام ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے چھ ماہ میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن آج تک یہ ممکن نہیں ہو سکا، بلکہ موجودہ حکومت نے ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ اسی طرح قدرتی گیس کا بحران بھی موجودہ حکومت کے دور میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے بعد آج ملک میں سی این جی کا شعبہ بند پڑا ہے اور ملک میں ایل این جی کی درآمد شروع ہونے کے بھی کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ پروگریسو گروپ کے رہنماو¿ں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ماضی میں مسلم لیگ ن کا قلعہ کہلانے والے لاہور کے شہری بھی آج حکومت کو برا بھلا کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...