حبس بے جا کی درخواست پر عدالت نے میاں بیوی کی صلح کروا دی

حبس بے جا کی درخواست پر عدالت نے میاں بیوی کی صلح کروا دی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے بچوں کوحبس بے جا میں رکھے جانے کی دائر درخواست پر دونوں میاں بیوی کی صلح صفائی کروادی ،بچے ہنسی خوشی ماں باپ کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔عدالت میں درخواست گزار ناز کاشف نے دائر حبس بے جا کی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائلہ کی شادی 16اپریل 2005کو کاشف دستگیر سے ہوئی تھی جس سے اس کے 3بچے ہیں ،چند روز قبل اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا اور بچوں کو اپنے پاس رکھ لیا،گزشتہ روز عدالتی حکم پر کاشف دستگیر کو ایس ایچ او سبزہ زار نے بچوں کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے دونوں میاں بیوی کو سمجھایا کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں۔

گھر میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوجاتی ہیں اس پر میاں بیوی صلح پر رضا مند ہوگئے ،خاتون نے اپنی درخواست واپس لے لی اور اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...