لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 105کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔20 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ20کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس91.47پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6520.58پربندہوا ۔مارکیٹ میںکل14لاکھ 44ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا جبکہ گزشتہ روز 22 لاکھ43 ہزار 600حصص کا لین دین ہوا تھا ۔
مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2لاکھ97ہزا رحصص۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈکے2لاکھ88 ہزارحصص۔ جبکہ پاکستان انٹرنیشل ائرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے1لاکھ7ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.04روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نشاط چونیاں لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 2.14روپے کم ہو گئی۔