مقدمہ قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

مقدمہ قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق احمد نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم طاہر سلیم عرف جرمن بٹ پر الزام ہے کہ اس نے کاروبار کے تنازع پر 16جنوری 2013کوطاہر خان نیازی کوشجاع روڈ کلفٹن کالونی والٹن کے قریب فائرنگ کے قتل کردیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایف آئی آر کا نامزد ملزم نہیں اسے بعد میں ضمنی بیان کے ذریعے مقدمہ میں ملوث کیا گیا جو کہ کاروبار ی تنازع کی بناء پر کیا گیا ۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی ہے ۔ملزم کے خلاف تھانہ وحدت کالونی پولیس نے فیصل خان نیازی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر18/13بجرم302/324/294/511درج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...