ٹیوٹا نے 30منتخب دینی مدارس کے12ہزارنوجوانوںکو تربیت فراہم کر دی

ٹیوٹا نے 30منتخب دینی مدارس کے12ہزارنوجوانوںکو تربیت فراہم کر دی

لاہور(این این آئی) ٹیوٹا نے دینی مدارس میں زیرِ تعلیم 12000طلباءو طالبات کو فنی علوم میں تربیت فراہم کر دی ۔یہ تربیت صوبہ بھر کے30منتخب دینی مدارس میں زیر تربیت نوجوانوں کوآٹھ سالوں میں مہیا کی گئی۔ ٹیوٹا کی جانب سے دینی مدارس میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے بہتر نتائج سامنے آنے کے بعد صوبہ پنجاب کے دیگر دینی مدارس نے بھی ٹریننگ سینٹرز کھلوانے کی پیش کش کی ہے۔اِن خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے دینی مدارس میں فراہم کی جانے والی ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی ، جنرل منیجر (آپریشنز) حامد غنی انجم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ ، اس وقت دینی مدارس میں زیر تربیت نوجوانوں کو بارہ ووکیشنل کورسز سیکھا ئیں جا رہے ہیں۔ ان کورسز میں الیکٹریشن ، موٹر وائنڈنگ، الیکٹریکل وائرنگ ٹیکنیشن، گھر یلو سامان کی مرمت ، ایچ وی اے سی آر، موبائل فون کی مرمت ، الیکٹرانکس آلات کی مرمت ، کمپیوٹر کورسز، پلمبر ، مشین کی کڑھائی ، مشین اور ہاتھ کڑھائی ، گھریلو سلائی شامل ہیں۔دینی مدارس میں زیر تعلیم نوجوانون ووکیشنل ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد پر معاشرے پر کم انحصار کررہے ہیں۔

اور نہ صرف نوکری کے حصول میں آسانی بلکہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں ۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہ اپنے طے شدہ اہداف کے مطابق صوبہ پنجاب میں فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور دینی مدارس کے علما ءکرام کے اصرار اور مطالبات کے پیش نظر دینی مدارس میں مزید30نئے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کھولنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مزید 10ہزار دینی طلباءکو شارٹ کورسز کے ذریعے ہنر مند بنا یا جائے ۔

مزید : کامرس


loading...