مکان پر قبضہ کی خاطر خاتون کو 50مختلف مقدمات میں پھنسا دیا گیا

مکان پر قبضہ کی خاطر خاتون کو 50مختلف مقدمات میں پھنسا دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)تین مرلے کے مکان پر قبضے کی خاطر خاتون کو 50مختلف مقدمات میں پھنسادیا گیا، معمر خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ انصاف کیلئے گزشتہ 12سال سے عدالت میں دھکے کھانے پر مجبور ہوگئی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقارعلی لون کی عدالت میں اقبال ٹاؤن کشمیر بلاک کی رہائشی خاتون شازیہ کا کیس زیرسماعت ہے جس کے 3 مرلے کے مکان کو ہتھیانے کی خاطر میاں بیوی کو پچاس مختلف مقدمات میں پھنسا دیا گیا ہے، شازیہ ایک مقدمے سے بری ہوتی ہے ، تو اس پردوسرا دعویٰ کرادیا جاتا ہے، عدالت میں اشرف نامی شخص نے خاتون پر جعلی رجسٹری تیار کرنے کے کیس کی اپیل میں دائر کررکھی ہے عدالت میں معمر خاتون گزشتہ روزاپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئی جہاں اس نے مؤقف اختیا رکیا کہ وہ سول کورٹ اور سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں سے 12سال کے دوران 50دعوے جیت چکی ہے لیکن اسے راستے سے ہٹا کر مکان پر قبضہ کرنے کی خاطر ایک اورنیا کیس دائر کردیا جاتا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے انصاف دیا جائے،عدالت نے معمر خاتون شازیہ کے دعوے پر اشرف کو آئندہ ہفتہ کے روز طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...