او جی ڈی سی ایل نے ساتواں بین الاقوامی سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

او جی ڈی سی ایل نے ساتواں بین الاقوامی سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

لاہور(پ ر)محمد رفیع مینجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کو ساتواں بین الاقوامی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا ایوارڈ 2015 دیا گیا ہے ۔ایوارڈ دینے کی یہ تقریب نیشنل فورم برائے انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ ( این ایف ای ایچ) کے زیر اہتمام یہاں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوئی۔ جس کا مقصد سی ایس آر کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے اور ملک کے نادار اور مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو اجاگر کرناہے ۔ سی ایس آر ایوارڈ وفاقی وزیر برائے تجارت انجنئیر خرم دستگیر نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کو دیا ۔کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر محمد رفیع نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل تیل و گیس کی پیداوار کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ہے ۔ جو ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینجوںکے علاوہ لندن اسٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹرڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی ایک جامع حکمت عملی کے تحت رواں سال ملک میں تیل و گیس کے مزید ذخائر تلاش کرے گی۔انہوں نے کہا او جی ڈی سی ایل کی جذبے اور عزم سے سرشارافرادی قوت نے معاشرے میں اپنی ایک ساکھ قائم کی ہے۔

جس کا اسٹیک ہولڈرز میں ایک مقام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے کارپوریٹ سوشل ویلفئیر کی مد میں صحت ، تعلیم، پانی اور صحت و صفائی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اورکھیلوں کے لئے ایک خطیر رقم مختص کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل پاکستان کے دشوار اور دور دراز علاقوں میں کام کر رہی ہے اورمقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے ۔

مزید : کامرس


loading...