شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی

شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ہانگ کانگ (اے پی پی) شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں حصص کی قیمتوں میں 0.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 85.68 پوائنٹس کے اضافے سے 24036.84 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس0.58 فیصد کے اضافے سے 3191.45 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.40 فیصد کی بہتری سے 1482.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید : کامرس


loading...