اغوا ء کی جانیوالی دو لڑکیوں کا چالان سماعت کیلئے سیشن کورٹ میں پیش

اغوا ء کی جانیوالی دو لڑکیوں کا چالان سماعت کیلئے سیشن کورٹ میں پیش

لاہور(نامہ نگار)ہنجروال پولیس نے پیکوروڈ سے رات کے وقت اغوا ء کی جانے والی دو لڑکیوں کا چالان سماعت کیلیے سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا ہے ،سیشن جج طارق افتخار نے یہ کیس سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ناصرجاوید کی عدالت میں بھجوادیا ہے سیشن جج کی عدالت میں تھانہ ہنجروال پولیس نے پیکوروڈ کی دو لڑکیوں 22سالہ فرخ ناز اور 18سالہ تانیہ کو اغوا ء کرکے نامعلوم مقام پر لے جانے پر دو ملزمان محمد اسلم اور محمد رضوان کا چالان عدالت میں پیش کیا، دونوں ملزمان اس کیس میں گرفتارہیں عدالت نے اس چالان کے پیش ہونے پر فوری سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید کی عدالت میں بھجوا دیاہے عدالت نے چالان آنے پر دونوں ملزمان کو جیل سے حاضری کیلئے طلب کرلیا ہے،دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے رات کے وقت اشفاق نامی شخص کے گھر داخل ہو کر دونوں بہنوں کو زبردستی اغوا ء کیا، لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر باپ نے معلومات حاصل کی تو معلوم ہے کہ دونوں لڑکیوں کو ملزم اسلم اور محمد رضوان کے ساتھ جاتے دیکھا گیا تھا ،،پولیس نے لڑکیوں کو اغواء کئے جانے پردونوں ملزمان کو حراست میں لے کر جیل بھجوادیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...