گارڈین عدالت نے 2بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیئے
لاہور(نامہ نگار)گارڈین عدالت نے 2کمسن بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیئے،ماں بچوں کو دیکھ کر شدت جذبات سے لپٹ گئی،عدالت نے ماں کو بچے ہرماہ باپ سے عدالت کے احاطے میں ملانے کابھی حکم جاری کیا ہے۔گارڈین جج کی عدالت میں مسلم ٹاؤن کی وحیدہ بیگم نے اپنے دوکمسن بچے 4 سالہ پرویز اور 3سالہ سلمی ٰ کے حصول کے لیے درخواست دی جس میں اس نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اس سے بچے چھین کر اس کوگھر سے نکال دیا ہے اس کے دونوں بچے دودھ پیتے ہیں اور اس کے بغیرنہیں رہ سکتے اس کو بچے دلوائیں جائیں وہ بچوں کے بغیر مر جاے گی عدالت نے فوری وحیدہ کے شوہر سلیم اختر کوبچوں سمیت طلب کیا جو پولیس کے ساتھ عدالت میں پیش ہوگیا بچے خاوند کی گود میں دیکھ کر وحیدہ نے بھاگ کر دونوں بچوں کو اس سے چھین لیا اور ان کو سینے سے لگا کر زاروقطار روتی رہی عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد دونوں بچوں کو ماں کے حوالے کردیا اور اسے پابند کیا کہ بچوں کو ہر ماہ باپ سے عدالت کے احاطے میں ملائے گی یہ حکم اْس وقت تک جاری رہے گا جب تک کیس کا فیصلہ نہیں سناتی۔ وحیدہ بیگم عدالت کے باہر روتی رہی اورچارسالہ پرویز ماں کا منہ چومتا رہا،عدالت کے حکم کے بعد بچوں کو لے کر ایوان عدل سے چلی گئی۔