دوہرے قتل کیس میں مجرم کو 2 بار سزائے موت اورجرمانے کی سزاکا حکم

دوہرے قتل کیس میں مجرم کو 2 بار سزائے موت اورجرمانے کی سزاکا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے دوہرے قتل کیس میں ملوث آغا سپرسٹور کے سیکیورٹی گارڈ مجرم عتیق الرحمن کو 2 بار سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ،عدالت نے فائرنگ کرنے کے الگ جرم میں اسے 7سال قید کی سزا کا بھی حکم جاری کیا۔عدالت میں تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے آغا سپرسٹور ڈیفنس اے کے رہائشی دو ملازمین دلشاد اور محمد عادل کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پر سٹور کے سیکیورٹی گارڈ عتیق الرحمن کے خلاف قتل کا چالان پیش کیا ،عدالت میں چالان آنے پر عدالت نے مجرم عتیق الرحمن کودو بار سزائے موت ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ فائرنگ کرنے کے جرم میں ملزم کو 7سال قید کی الگ سزا سنائی،استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس کو سٹور پر کام کرنے والے دو ملازمین دلشاد احمد اور محمد عادل نے اسے چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اس پر سیکورٹی گارڈ نے پکڑے جانے کے ڈر سے دونوں پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گے تھے جس پر تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...