یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بحران کا شکار ،فروخت 15ارب روپے کم ہو گئی

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بحران کا شکار ،فروخت 15ارب روپے کم ہو گئی ...

                                      اسلام آباد(آن لائن)عوام کو اشیاءضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے والے قومی ادارہ یوٹیلی سٹورز کارپوریشن کا مستقبل ایک بڑے بحران اور غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہو گیا ہے۔ رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ساڑھے چھ ماہ کے دوران یوٹیلی سٹور کی سیل 15 ارب روپے کم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلی سٹور پر چینی پر سبسڈی ختم اور بیشتر سٹورز پر دالوں کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ سال 2013-14ءکے مقابلے اس سال یکم جولائی تا 15 جنوری کے دوران سیل ساڑھے15 ارب روپے کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے دورافتادہ علاقوں میں واقع تقریباً ڈھائی ہزار سٹور بند اور پانچ ہزار ملازمین فارغ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یو ایس سی انتظامیہ چینی سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی سبسڈی بحالی سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) پیش کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے واضع رہے کہ گزشتہ مالی سال ماہانہ سیل 6 ارب روپے رہی جبکہ اس سال یہ سیل کم ہو کر ساڑھے تین ارب روپے ماہانہ رہ گئی ہے۔

 جس کی بڑی وجہ چینی پر سبسڈی کا ختم ہونا ہے۔

مزید : کامرس


loading...