حکومت کے غلط فیصلوں سے پاکستان مسائلستان بن چکا ہے،چوہدری محمد فیاض

حکومت کے غلط فیصلوں سے پاکستان مسائلستان بن چکا ہے،چوہدری محمد فیاض

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدفیاض بھٹہ نے پنجاب سمیت ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پٹرول کے سنگین بحران کے باعث پہیہ جام ہوگیا ہے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے حکومت وقت کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت پاکستان در حقیقت مسائلستان بن چکا ہے انتہائی ظلم کی بات تو یہ ہے کہ لوگوں کی جانیں بچانے والی ایمبولینسوں کو بھی پٹرول نہیں مل رہا پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں ملازمین کو دفاتر اور طلبہ کو سکول و کالج جانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے چند افراد کو معطل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوامی مسائل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے جب تک حکمران عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم نہیں کرتے تب تک لوگوں کی مشکلات حل نہیں ہوسکتیں حکومت جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کر رہی سارا ملک کمیشن مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں اور حکومتی رٹ عملاً ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...