تیل کی عالمی قیمتیں
سنگاپور (اے پی پی) ایشیئن آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹکے فروری میں ترسیل کےلئے اہم معاہدے34 سینٹ کے اضافے سے 46.81 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ میں ترسیل کےلئے اہم معاہدے 26 سینٹ کے اضافے سے 48.25 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2.20 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں1.97 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی تھی۔ ماہرین اقتصادیات ک ےمطابق رواں ہفتے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔