سکائی لائن کالج ایک مکمل یونیورسٹی بننے جا رہا ہے، ترجمان

سکائی لائن کالج ایک مکمل یونیورسٹی بننے جا رہا ہے، ترجمان
سکائی لائن کالج ایک مکمل یونیورسٹی بننے جا رہا ہے، ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سکائی لائن کالج ایک مکمل یونیورسٹی بننے جا رہا ہے۔ شارجہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ستمبر میں اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے تعلیمی شعبہ میں 25سال کے بعد اس سال سکائی لائن کالج ایک مکمل یونیورسٹی بنتے ہی سکائی لائن یونیورسٹی کالج اپنے شعبہ جات کو پھیلا رہا ہے ترجمان کے مطابق شارجہ کا پہلا نجی کالج ایک سال کے طویل پروگرام ترتیب دے چکا ہے جن کا اختتام اس سال ستمبر میں ادارہ کے پچیس سالہ تقریب کے موقع پر ہوگاپروگرام میں سی ٹی او لیکچر سیریز، سکائی لائن یونیورسٹی کالج کارپوریٹ کپ کمپٹیشن اور ایک سٹوڈنٹ کارنیول بھی شامل ہے 1990ء میں شارجہ ایئر پورٹ کے احاطہ میں چند کمروں سے شروع ہونے والا ادارہ آج شارجہ کی یونیورسٹی سٹی میں چالیس ایکڑ کے رقبے پر مشتمل کیمپس قائم کر چکا ہے۔
ادارہ نے رٹیل مارکیٹنگ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور ای گوورننس کو اپنی توجہ کے نئے مراکز کے طور پر پہچانا ہے اور متحدہ عرب امارات کی صنعتوں کی مطلوبہ افرادی قوت کے عین مطابق ٹریننگ پر مشتمل کورسز کو بھی ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ادارہ نے اپنے طالب علموں کی مزید پڑھائی کی سہولت کے لئے کینیڈا، یو کے، امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئر لینڈ، انڈیا اور پاکستان کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ آرٹیکولیشن معاہدے بھی کر رکھے ہیں