یورپ میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی

یورپ میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی

پیرس (اے پی پی) یورپ میں سال2014ءکے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں 6فیصد اضافہ ہوا۔ یورپین آٹو موبائل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق یورپ میں 2007ءکے بعد پہلی مرتبہ نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سال 2014ءکے دوران گاڑیوں کی فروخت میں5.7 فیصد اضافہ ہوا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں رواں سال کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کا امکان ہے تاہم اقتصادی ماہرین نے نئی گاڑیوں کی فروخت میں ایک سے تین فیصد اضافے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ آٹو انڈسٹری کے ماہر کارلوس ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ 2014ءمیں نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے سے اطمینان حاصل ہوا ہے۔ یاد رہے کہ یورپ میں اقتصادی بحران کے بعد سے گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس


loading...