فرنس آئل کی قِلّت کے خدشات

فرنس آئل کی قِلّت کے خدشات

ایک اخباری اطلاع کے مطابق مُلک میں بجلی گھروں کے لئے فرنس آئل کا ذخیرہ ایک ہفتہ سے کم رہ گیا ہے۔ایک دن مزید گزر بھی چکا ہے۔ اگر یہ اطلاع درست اور مصدقہ ہے تو پھر مُلک میں پانچ دن سے زیادہ کا فرنس آئل موجود نہیں ہے، اس صورت میں ہنگامی بنیادوں پر تمام انتظامات مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور فوری طور پر فرنس آئل کا انتظام کیا جانا چاہئے تاکہ پٹرول کی طرح کی صورت حال پیدا نہ ہو۔

فرنس آئل زیادہ تر تھرمل بجلی گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور اگر ان بجلی گھروں کو فرنس آئل نہ ملا تو بجلی کی پیداوار متاثر ہو گی اور بجلی کی پیداوار جو پہلے ہی کم ہے مزید کم ہو جائے گی۔اس وقت دریاؤں میں پانی کم ہے اور نہریں بھی سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں، اس لئے ہائیڈل بجلی کی پیداوار کم ہو گئی ہے اور زیادہ تر انحصار تھرمل پر ہے، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ فرنس آئل کا ضرورت کے مطابق فوری طور پر بندوست کیا جائے۔

مزید : اداریہ


loading...