شہید طُلباء کے نام پنجاب کے چار سکول منسوب

شہید طُلباء کے نام پنجاب کے چار سکول منسوب

پنجاب کے چار شہروں میں چار سکولوں کو آرمی پبلک سکول کے چار شہید طُلباء سے منسوب کر دیا گیا ہے۔خوشاب، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چار سرکاری سکولوں کے نئے نام رکھے گئے ہیں۔۔۔۔ پشاور کے سکول میں جو طُلباء شہید ہو گئے تھے، اُن کی یادیں اہلِ وطن کے دِلوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔ چار سکولوں کو اُن کے نام سے معنون کرنے کا یہ فیصلہ بھی اُن کی یادوں کو تازہ رکھنے کی ہی ایک صورت ہے اور آنے والے دِنوں میں یاد کا یہ سلسلہ کسی اور رُخ سے بھی نمایاں ہو سکتا ہے۔ اب اُن شہدا کی یادیں ہی ہمارا سرمایہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اُن کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اُن کے ورثا کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

مزید : اداریہ


loading...