مجبورلوگوں کو سود کے چنگل میں پھنسا کر ان کے بچے فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف
لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں بے بس اور مجبورلوگوں کو سود کے چنگل میں پھنسا کر ان کے بچے بھاری رقوم کے عوض فروخت کرنے والے مبینہ گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق یہ گروہ لوگوں کے بچوں کو بے اولاد میر افراد کو بیچ دیتا ہے ۔اس حوالے سے کئی شواہد تو حاصل ہوئے ہیں لیکن حتمی تصدیق تفتیش کے بعد ہی ہو گی۔