آتشزدگی کے مختلف واقعات ،شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات ،شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو ٹیم نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں شہری عرفان کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں لیاقت کی دکان میں آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...