ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کی خریداری میں کرپشن کا انکشاف

ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کی خریداری میں کرپشن کا انکشاف

لاہور(کرائم سیل) ریسکیو 1122 کی 112 ایمبولینسوں کی خریداری میں کرپشن کا انکشاف ،غیر معیاری ایمبولنسز کو چین سے درآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122کی جانب سے 112کنگ لونگ ایمبولینسز کو چین سے درآمد کیا گیا تھا۔پنجاب حکومت کے مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان ایمبولینسز کے انجن کی پاور کم ہے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیوٹا کی ایمبولینسز کی پاور کم ہے اسی طرح سے ان کا مائلیج 3.3کلومیٹر سے جبکہ ٹیوٹا ایمبولینس کا 7کلو میٹر ہے ۔کنگ لونگ ایمبولینس کا لائف ٹائم 1لاکھ کلو میٹر جبکہ ٹیوٹا کا 3لاکھ کلومیٹر ہے اس طرح سے یہ رپورٹ ان ایمبولینسز کی خریداری میں کی گئی کرپشن کی نشاندہی کر تی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...