گلا گھونٹ کر ہلاک کر نیوالاسیریل کلر گرفتار ،3افراد کو قتل کر نیکا اعتراف

گلا گھونٹ کر ہلاک کر نیوالاسیریل کلر گرفتار ،3افراد کو قتل کر نیکا اعتراف

لاہور(کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ کے علاقہ سے گلا گھونٹ کر ہلاک کر نے والاسیریل کلر گرفتار ۔ اب تک 3افراد کو قتل کر نے کا اعتراف کیا، بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے سیریل کلر شمشیر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم شمشیر نے متعدد افراد کو گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے ۔ ملزم کچھ روز قبل مذہبی جماعت کے رکن عتیق الرحمن کو بھی قتل کر چکا ہے ۔ پولیس مطابق ملزم نے دوران تفتیش 3افراد کو قتل کر نے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزم شمشیر جنونی کیفیت کا شکار ہوجاتا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو مز ید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...