جیلوں میں بند خطرناک دہشتگردوں کو خفیہ سیلوں میں بند کر دیا گیا

جیلوں میں بند خطرناک دہشتگردوں کو خفیہ سیلوں میں بند کر دیا گیا

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کی جیلوں میں بند خطرناک دہشتگردوں کو خفیہ سیلوں میں بند کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جن دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے، ان کی رحم کی اپیلیں بھی خارج ہو چکی ہیں اور ان کے ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے ان کو خفیہ سیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور جیلوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرد ی گئی ہے۔جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کی مدد لی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ ان کی ملاقات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...