واہگہ بارڈر ،رینجرز نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،ایک سمگلر ہلاک

واہگہ بارڈر ،رینجرز نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،ایک سمگلر ہلاک

 لاہور(کرائم سیل)واہگہ بارڈر پر رینجرز اہلکاروں نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سمگلر ہلاک جبکہ ایک گرفتار کو لیا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 9بجے کے قریب بھارتی حدود سے تین سمگلروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی اسی دوران رینجرز کی ناکہ پارٹی نے انہیں دیکھ لیا اور روکنے کی کوشش کی جس پر سمگلروں نے فائرنگ کر دی دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سمگلر ہلاک جبکہ ایک کو زندہ حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔رینجرز نے سمگلروں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھارتی شراب پکڑ لی جبکہ ہلاک ہونے والے سمگلر کی نعش کو قبضہ میں لے کر اس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور گرفتار سمگلر کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...