سجاد نقب زن گینگ کے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

سجاد نقب زن گینگ کے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشالیمار پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سجاد نقب زن گینگ کے 03ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے UPS،موبائل فونز ، پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نقب زنی کی بڑتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے تما م ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ہدایات دیں۔جس پر ایس پی سول لائن امتیاز سرور نے ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل اور ایس ایچ او خالد فاروق اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سجاد نقب زن گینگ کے 03ملزمان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ واردات کی نیت سے عالیہ ٹاؤن پارک میں بیٹھے تھے۔ ملزمان میں سجاد ، آصف اور محمد سلیم شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 02 UPS،04بیٹریاں، 04موبائل فونز،02پسٹل او ر09گولیاں برآمد کرلیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیاہے جن میں سے05مقدمات ٹریس ہو چکے ہیں۔مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے خصوصی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...