دوروزہ سرچ آپر یشن کے دوران14افرادکوگرفتار کرلیاگیا
لاہور(کرائم سیل)سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر بھرمیں سرچ آپریشن کیا گیاجس کی قیادت تمام ڈویژنل ایس پیز کی ۔2روزہ سرچ آپر یشن کے دوران3521افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے14افرادکو کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا ۔105افراد کے خلاف 55/109کی کارروائی کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کئے بغیر ہم دہشت گردی کی جنگ نہیں جیت سکتے۔جب تک ہم متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک اس ملک کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کو ناکام نہیں بنایا جا سکتا۔لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال،مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر اورانتہا پسندی کو ہر قیمت روکنا ہو گا تاکہ اس ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک میں دہشت گردی کے ناسور سے بچا جاسکے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی مشکوک شخص یا شے کے نظر آنے پر فوری پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔