پولیس ہیلپ لائن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے

پولیس ہیلپ لائن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے

لاہور(کرائم سیل)پولیس ہیلپ لائن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ہیلپ لائن 15کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 40لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ان کی مدد سے پولیس ہیلپ لائن کی لائینیں 16سے بڑھا کر 45کر دی جائیں گیں اور ہیلپ لائن کے مین سرور کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا اس کے علاوہ اس اپ گریڈیشن سے پولیس کی جانب سے رسپانس کا دورانیہ بھی کم ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...