چیف ٹریفک آفیسرکا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا وزٹ

چیف ٹریفک آفیسرکا بارش کے دوران مختلف علاقوں کا وزٹ

لا ہور ( وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔ اچھی کارکردگی پر مال روڈ اور فیروز پور روڈ کے وارڈنز کو شاباش دی جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر سیکٹر انچارج اچھرہ ، سیکٹر انچارج ڈیوس روڈ سمیت 5 ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے بارش کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔ مال روڈ، فیروز پور روڈاور کینال روڈ پر چاق و چوبند ہو کر ڈیوٹی کرنے پر وارڈنز کو شاباش دی ۔ اچھرہ کے علاقہ میں رانگ پارکنگ پر سیکٹر انچارج اسلم جبکہ ڈیوس روڈ پر ڈیوٹی میں غفلت پر سیکٹر انچارج نجف اور تین ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے سکولوں کی حوالے سے خصوصی طور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے باہر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

مزید : علاقائی


loading...