سنگھ پورہ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا کرزخمی ہو گیا

سنگھ پورہ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا کرزخمی ہو گیا

لاہور(کرائم سیل)سنگھ پورہ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں سے اسے طبی امداد دے ڈسچارج کر دیا گیا۔عینی شاہد محمد رمضان ،زخمی کے بھائی الطاف اور دیگر نے بتایا کہ 25سالہ محمد امجد سنگھ پورہ کا رہائشی ہے گزشتہ روز وہ سنگھ پورہ منڈی سے سامان لینے جا رہا تھا کہ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ایک گڑھے میں اس کی موٹر سائیکل ٹکڑائی اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکڑاگیا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ اور بازو پر شدید چوٹیں آئیں۔مقامی افراد نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...