2014ء میں جوانوں کی تربیت اور جدید تقاضوں کی تحت رہنمائی پر توجہ دی گئی، ڈاکٹر حیدر اشرف

2014ء میں جوانوں کی تربیت اور جدید تقاضوں کی تحت رہنمائی پر توجہ دی گئی، ڈاکٹر ...

لاہور(کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ2014 ء میں سب سے زیادہ جوانوں کی تربیت اور جدید تقاضوں کے تحت رہنمائی پر توجہ دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت اور ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر سعید کی زیرِنگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انتہائی دیدہ زیب کانسٹیبل کامن روم، 2بیڈ منٹن کورٹس کا قیام، تزئین و آرئش، باربر شاپ، پرانی وہیکلز کی مرمت، 200 موٹر سائیکلز کی ڈویژنز میں تقسیم، مختلف جگہوں سے نفری کے 800 جوانوں کو کلوز کرنا، کمانڈو فورس کی تشکیل، موبائل ٹریکنگ یونٹ، تھانہ جات میں ایڈمن افسران کی ٹریننگ اور موجودہ دہشت گردی کے حالات کے پیش نظر محکمہ پولیس کو جدید اور ہیوی اسلحہ LMG کی ٹریننگ جیسے بے شمار اقدامات اُٹھائے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید کو شاباش دی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس ملازمان کیلئے کامن روم بنوایا گیا جس کا افتتاح آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کیا جس میں ملازمان کی انٹرٹینمنٹ کیلئے Ludo, Chess, LCD\'s اور اخبارکے مطالعہ کی سہولت موجود ہے۔ پولیس ملازمان کی فزیکل فٹنس اور انٹرٹینمنٹ کیلئے 2 عددبیڈمنٹن کورٹس کا بھی اہتمام کیا۔ لاء اینڈ آرڈر اور مجمع خلاف قانون کو کنٹرول کرنے کیلئے 210 جوانوں کو تربیت دیکر فالکن فورس بنائی گئی جس کی پاسنگ آؤٹ پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے شرکت کی اور انہوں نے ایک لاکھ روپے انعام اور کلاس ون کا سرٹیفکیٹ دیا۔ اس کے علاوہ پولیس لائنز کی آرائش اور خوبصورتی کو بڑھانے میں مین گیٹ، ایڈمن بلاک، میٹنگ روم کی پارک، گیسٹ ہاؤس، بارکس کے اردگرد پارکس بنائے گئے ہیں۔ناکارہ گاڑیوں کی مرمت کر کے تمام ڈویژنز میں تقسیم کی گئیں۔ موبائل ٹریکنگ کورس کے ذریعے جوانوں کو جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے آگاہی دی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...