بھاٹی گیٹ پولیس ایک بدنام زمانہ منشیات کے سمگلر اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

بھاٹی گیٹ پولیس ایک بدنام زمانہ منشیات کے سمگلر اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم سیل)بھا ٹی گیٹ پولیس نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو مطلوب بدنام زمانہ منشیات کے سمگلر اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا ۔ایس ایچ او بھاٹی گیٹ حاجی مظہر اقبال کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے آٹھ سالوں سے مطلوب سمگلر اشتہاری سلیم بٹ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا جس کے بعد اشتہاری ملزم سلیم بٹ کی مختلف جگہوں پر ریکی کی اور بعد میں پولیس نفری کے ہمراہ چومالہ بھاٹی گیٹ کے علاقے سے گرفتار کرکے اسکے قبضے آتشی اسلحہ برآمد کرکے تفتیش کی گئی اور بعد میں اسے اے ین ایف کے انسپکٹر چودھری سرور کے حوالے کردیا تاہم اس سلسلہ میں ایس ایچ او حاجی مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ اے این ایف ٹیم نے آٹھ سال قبل بدنام زمانہ منشیات کے دو سمگلروں سلیم بٹ اور اسکے ساتھی خالد عرف کالا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جہاں اے این ایف نے سمگلر خالد عرف کالا کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے موقع سے ہی چالیس کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی تھی جبکہ اسکا ساتھی سلیم بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اے این ایف نے گرفتار ہونے والے ملزم سے تفتیش کی اور بعد میں اسے جیل بجھوادیااور فرار ہونے والے ملزم سلیم بٹ کو اشتہاری قرار دیاتھا جس پر ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملز م بٹ کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا گرفتار ہونے والا اشتہاری ملزم علاقہ غیر سے منشیات لیکر دیگر شہروں میں فروخت کرتا تھا اور کوٹ عبدالمالک کا رہائشی تھااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس پی سٹی اسد سرفراز نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...