راوی روڈ، ٹرک ڈرائیور نے 3بچوں کے باپ کو کچل دیا، پولیس کا صلح کیلئے دباؤ

راوی روڈ، ٹرک ڈرائیور نے 3بچوں کے باپ کو کچل دیا، پولیس کا صلح کیلئے دباؤ

لاہور(ملک خیام رفیق) راوی روڈ کے علاقہ میں ٹرک ڈرائیور نے 3بچوں کے باپ کو کچل کر ہلاک کر دیا ،پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ لیا لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادیا گیا۔پو لیس کا مک مکا کر واکرملزم کو چھوڑنے کی کوشش ،متوفی کے ورثا پرصلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق مو ڑکھنڈا کا رہائشی وریام راوی روڈ کے علاقہ ٹرک اڈا میں بطورٹرک ڈرائیور ملازم تھا ۔گزشتہ روز وہ ٹرک اڈا پر آگ جلا کر بیٹھا ہو ا تھا کہ اقبال نامی ڈرائیور نے ٹر ک موڑ تے ہو ئے اس کو کچل دیاجس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے ورثا پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ۔متوفی کے ورثا نے روز نامہ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم گاؤں سے آئے ہیں اور غریب لو گ ہیں ہمارے پاس مقدمہ کے لیے رقم نہیں۔ چوکی انچارج اکبر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ہم کام کو ختم کررہے ہیں ،دونوں پارٹیاں میرے پاس موجود ہیں ،ہم نے ڈرائیور کوحراست میں لے رکھا ہے لیکن ہم اس سے کسی کی بات نہیں کر واسکتے ۔ٹرک نے اسے کچلا نہیں بلکہ اسے معمولی چوٹ آئی تھی۔چوکی انچارج کا اس طرح سے ملزم کا دفاع کر نا ظاہر کرتا ہے کہ وہ ملزمان سے مل کر 3بچوں کے باپ کی ہلاکت کا کیس خراب کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...